پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام نہیں، استعفی مانگنا مناسب نہیں: رحمان ملک

muhammad ali محمد علی بدھ 20 اپریل 2016 22:05

پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام نہیں، استعفی مانگنا مناسب نہیں: رحمان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل۔2016ء) رحمان ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے پانامہ لیکس کے معاملے پر استعفی مانگنا مناسب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے معاملے پر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اسکینڈل میں براہ راست وزیراعظم کا نام نہیں آیا ہے۔ لہذا وزیراعظم سے معاملے پر استعفی مانگنا مناسب نہیں ہے۔ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس معاملے کی تحقیقات کیلئے جلد کمیشن تشکیل دے دینا چاہیے۔ ملک میں کرپشن کیخلاف اینٹی کرپشن نیشنل ایکشن پلان بنایا جانا چاہیے۔