عوامی نیشنل پارٹی تحصیل مسلم باغ کان مہترزئی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس

23 اپریل کے جلسے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا

بدھ 20 اپریل 2016 22:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل مسلم باغ کان مہترزئی کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں 23 اپریل کو ہونیوالے جلسے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا اور جلسے میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین شرکت کرینگے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء رافع کاکڑ کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا اجلاس میں ملک سنگین مہتر زئی، طاہر خان ، ماسٹر عطاء محمد، اعظم خان ، بشیر کاکڑ، نصیب اللہ خان، شمس اللہ ، حاجی نظام خان ودیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں 23 اپریل ہونیوالے جلسے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا اور کہا گیا کہ23 اپریل کو کان مہترزئی میں عوامی نیشنل پارٹی کا جلسہ عام ہو گا جس میں پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ سمیت دیگر قائدین بھی شرکت کرینگے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خانوزئی کے قریب واقع ٹول پلازہ کو فوری طور پر ختم کیا جائے بصورت دیگر کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :