بی آئی ایس پی مستحقین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہے،ماروی میمن

بدھ 20 اپریل 2016 21:54

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء ) بی آئی ایس پی مستحقین اور نوجوان کاروباری افراد کو غربت سے باہر نکالنے اور انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے نیا کاروبار شروع کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کرے گا ،ای۔ کامرس اقدام کے آغاز کے بعد، بی آئی ایس پی اپنے مستحقین کو فنی مہارت اور ملازمت کے مواقع فراہم کرتے ہوئے ، انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن بی آئی ایس پی ، ماروی میمن نے نئے کاروبار کا آغاز کرنے والے افرادسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی اور کاروباری اداروں کے مابین شراکت دارمیراکئی آرٹ گیلری نوجوان فنکاروں اور بی آئی ایس پی کے مستحقین کو تربیت فراہم کرے گی اوران سے فن پارے بنوائے گی ، جنہیں بیرون ملک پاکستانی سفارت کاروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈیلوری ٹین بی آئی ایس پی کی مستحقین کی بنائی ہوئی مصنوعات کو ملک بھر میں پہنچائے گا، ایوری کیٹالاگ بی آئی ایس پی کے مستحقین کو ڈیٹا انٹری کی تربیت فراہم کرے گا اورکارپوریٹ سوشل ریسپانسپلٹی کے تحت کڈز اینڈ مومز مانٹیسری بی آئی ایس پی کے مستحقین کے دس بچوں کو مفت ابتدائی تعلیم دے گاچیئر پرسن بی آئی ایس پی نے FASTیونیورسٹی کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہو ئے اس بات زور دیا کہ وہ ملک میں بسنے والے غریب اور ناخواندہ لوگوں کو فائدہ باہم پہنچانے کے لیے نئی جدتوں کو اپنائیں ۔

انہوں نے طالب علموں کی تیارکردہ Smart Top Up Kiosk مشین کی تعریف کی جس کی نمایاں خصوصیات میں ایزی لوڈ، یوٹیلیٹی بلزکی ادائیگی اور آن لائن رقوم کی منتقلی شامل ہیں چیئر پرسن بی آئی ایس پی نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی خواتین کو بااختیار بنانے، عزت نفس اور مقصد حیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ بی آئی ایس پی نہ صرف مستحق خواتین کو مالی فاہدہ بہم پہنچا رہا ہے بلکہ ان کو غربت سے نکالنے کے لیے مختلف حکمت عملی اپنا کرخواتین کو معاشی طور پر خود مختار اور بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :