پی اے سی IIکا ٹیوٹا کے آڈٹ پر عدم اطمینان کا ،گزشتہ پانچ سالوں کا دوبارہ آڈٹ کرانے کی ہدایت

بدھ 20 اپریل 2016 21:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء ) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی II نے ٹیوٹا کے آڈٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ پانچ سالوں کا دوبارہ آڈٹ کرانے اورزیر تعمیر منصوبوں کوفوری مکمل کرکے اس کی رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کر دی ۔پی اے سی IIکا اجلاس چیئر مین کمیٹی ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انکشاف ہوا کہ ٹیوٹا کے ایڈیشنل سیکرٹری نے ان کے اکاؤنٹ میں چھٹی نہ ہونے کے باوجود بغیر اطلاع کے چھٹی کی ۔ کمیٹی نے چیئر مین ٹیوٹا کو ہدایت کی کہ وہ ایڈیشنل سیکرٹری کے خلاف خود انکوائری کر کے کمیٹی کو آگاہ کریں کہ ایڈیشنل سیکرٹری نے کیوں چھٹی کی ۔کمیٹی نے یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ کی ملکیتی زمین قابض لوگوں سے واگزار کرائی جائے ۔کمیٹی کا اجلاس اب27اپریل کو ہوگا جس میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے آڈٹ پیراز زیر بحث آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :