آصف زرداری کا راجہ ریاض کو فون ، تحفظات دور اور آئندہ پارٹی امور میں مشاورت لینے کی یقین دہانی

سابق صدر نے راجہ ریاض کو جلد از جلد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے کی بھی ہدایت کر دی‘ ذرائع

بدھ 20 اپریل 2016 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء ) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئر رہنماء راجہ ریاض کو فون کر کے تحفظات دور اور آئندہ پارٹی امور میں مشاورت لینے کی یقین دہانی کروا دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چند روز قبل راجہ ریاض نے پریس کانفرنس کر کے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی میں ان کے ساتھ بہت نا انصافی ہورہی ہے اور اس کے ساتھ پارٹی کے کسی بھی اجلاس میں مدعو نہیں کیا جاتا ہے ۔

گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے راجہ ریاض کو ٹیلی فون کر کے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ سابق صدر نے کہا کہ آئندہ نہ صرف پارٹی کے تمام اجلاسوں میں مدعو کیا جائے گا بلکہ انکی مشاورت بھی لی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے راجہ ریاض کو جلد از جلد پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔