لاڑکانہ سندھ کی رہائشی ڈاکٹر بھگونت دیوی کی قبضہ گروپ کے خلاف ایکشن لینے کامطالبہ

دو سو انیس جریب زمین جو میڈیکل کالج اور میڈیکل یونیورسٹی کیلئے مختص کی گئی ہے کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے،پریس کانفرنس

بدھ 20 اپریل 2016 21:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) لاڑکانہ سندھ کی رہائشی ڈاکٹر بھگونت دیوی نے مرکزی حکومت‘سندھ حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دو سو انیس جریب زمین جو میڈیکل کالج اور میڈیکل یونیورسٹی کیلئے مختص کی گئی ہے کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا جائے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر بھگونت دیوی کا کہنا تھا کہ 1994 ء سے آٹھ ہزار فٹ زمین کلینک بنانے اور غریب عوام کی خدمت کرنے کیلئے زمین خریدی مگر چند روز بعد ہی اس زمین پر قبضہ گروپ مافیا نے قبضہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ 1997 ء میں دو سو انیس جریب زمین میڈیکل کالج اور میڈیکل یونیورسٹی بنانے کیلئے خریدی گئی جبکہ 2007 ء میں معلوم ہواقبضہ مافیا نے جعلی کاغذات بنوا کراس زمین پر قبضہ کیا تاہم پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ابھی تک مافیا زمین پر قابض ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کی جانب سے ان کو اور ان کے شوہر ڈاکٹر بھگوان داس کوقتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں،6 اگست 2015 ء کو ان کا شوہر کلینک میں مریضوں کا معائنہ کررہے تھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے اس کیس کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور 6 ماہ بعد نامعلوم ملزمان کیخلاف آیف آئی آر درج کی،لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا گھڑ ہے اور پارٹی کے رہنماء کی پشت پناہی ملزمان کو حاصل ہے ،اسی لئے پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔

انہوں نے مرکزی حکومت‘سندھ حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کرکے ان کی زمین واگزار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :