پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 8771 ملین روپے کے سودے

بدھ 20 اپریل 2016 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 8771 ملین روپے کے سودے ہوئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے سودوں کی مجموعی تعداد 43.82 ملین رہی اور پی ایم ای ایکس کموڈیٹی انڈیکس 2777 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 7927 ملین روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت 473.89 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 353.14 ملین روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 16.42 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :