ملک میں کرپشن ایک ناسور بنا ہواہے،68 سال سے عوام سے ووٹ لے کر منتخب ہونے والے ملک کے خزانے پر ڈاکہ ڈالتے رہے ہیں،عبدالرزاق خان

نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں جو باریاں لینے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں،حمید اﷲ خان ایڈووکیٹ

بدھ 20 اپریل 2016 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کی فری کرپشن پاکستان مہم کے سلسلے میں بنارس چوک اور اورنگی نمبر 5 کی چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ جس سے امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبدالرزاق خان ، سابق رکن صوبائی اسمبلی حمید اﷲ خان ایڈووکیٹ، قیم ضلع غربی محمودالحسن ، نائب قیم خالد زمان شیخ ، نائب امیر زون PS-93 حاجی بشیر ، چئیر مین نواز خان اور ماسٹر امین اﷲ نے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کیا۔

عبدالرزاق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرپشن ایک ناسور بنا ہواہے،68 سال سے اس ملک میں عوام سے ووٹ لے کر منتخب ہونے والے ملک کے خزانے پر ڈاکہ ڈالتے رہے ہیں۔اور بیرون ملک سوئسزرلینڈ کے بینکوں اور جالی کمپنیوں کے اکاؤنٹ میں یہ دولت جمع کراتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

85 ء تک زرداری صاحب، بے نظیر صاحبہ اور شریف برادران کے بیرون ملک اثاثوں کے جو تفصیل شائع ہوئی ہے اس میں دونوں خاندانوں کے بیرونی اثاثے ایک ایک بلین ڈالر سے زیادہ بتائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کرپٹ حکمرانوں سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانا ہے۔اور کرپٹ حکمرانوں سے اس ملک کو آزاد کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پاکستان کو فری کرپشن پاکستان بنانے کے لئیے میدان میں نکلے ہیں۔ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوسکے۔اس ملک کے غریب عوام ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

حمید اﷲ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس ملک میں تیل ، گیس اور معدنیات موجود ہیں اگر موجود نہیں ہیں تو امانت دار اور دیانت دار حکمران موجود نہیں ہیں۔نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں جو باریاں لینے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں اور جعلی حزب اختلاف کا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چور چور کا احتساب نہیں کرسکتا۔محمودا لحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے فری کرپشن پاکستان مہم کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستان کو بچانے اور قومی دولت کو واپس لانے کی اس تحریک میں آپ جماعت اسلامی کے ساتھ شامل ہوجائیں تاکہ لوٹ کھسوٹ کرنے والے حکمرانوں سے اس ملک کو نجات دلائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :