پاکستان میں جلد حلال فوڈ اتھارٹی قائم کی جائے گی، پی سی ایس آئی آر انڈسٹریز مالکان سے رابطہ بڑھائے

وفاقی سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فضل عباس میکن’’پی سی ایس آئی آر کا صنعتی ترقی میں کردار اور معیشت پر اس کے اثرات‘‘ سے خطاب

بدھ 20 اپریل 2016 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) وفاقی سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فضل عباس میکن نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد حلال فوڈ اتھارٹی قائم کی جائے گی تاکہ حلال اشیاء کی عالمی منڈی تک رسائی حاصل کی جا سکے، عالمی منڈی میں حلال اشیاء کی تین کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) انڈسٹریز مالکان سے رابطہ بڑھائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پی سی ایس آئی آر کے ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’پی سی ایس آئی آر کا صنعتی ترقی میں کردار اور معیشت پر اس کے اثرات‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر شہزاد عالم نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکریٹری فضل عباس میکن نے مزید کہا کہ پی سی ایس آئی آر صنعتی و تجارتی تنظیموں سے رابطے بڑھائے تاکہ حلال اشیاء کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ حلال فوڈ اتھارٹی درآمد کی گئی اشیاء کی جانچ پڑتال بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت سرٹیفکیشن انسینٹیو پروگرام کے تحت چھوٹی صنعتوں کی مالی معاونت کرے گی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر شہزاد عالم نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ اس وقت ادارہ 31 مختلف پروجیکٹ اپنی مدد آپ کے تحت چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 950 ملین روپے کی لاگت سے گوادر، سیالکوٹ، فیصل آباد اور اسکردو میں نئے پروجیکٹ شروع کئے جائیں گے جن میں جدید ٹیکنیکل لیبارٹریز کا قیام بھی شامل ہے۔ اس موقع پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :