سینیٹر شاہی سید کی اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت

دہشت گردوں نے جس دیدہ دلیری کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا وہ انتہائی تشویش ناک ہے،سینیٹر شاہی سید

بدھ 20 اپریل 2016 21:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دیدہ دلیری کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا وہ انتہائی تشویش ناک ہے دونوں کاروائیوں نے کراچی آپریشن پر سنگین سوالات کو جنم دیا ہے اس کاروائی نے پولیس کے مورال پر انتہائی منفی اثرات چھوڑے ہیں باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو دہشت گردوں کی کمزوری نا گردانا جائے انتہائی سنگین واقعات کے بعد اط کم از کم اب تو ناعاقبت اندیش رہنماؤں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے دہشت گردی ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے ملک مذید سانحات کا متحمل نہیں ہوسکتا قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد کی رفتار میں تیزی لائی جائے انہوں نے مذید کہا ہے کہ واقعے میں دہشت گردوں کی فی الفور گرفتاریوں کے لیے ٹھوس کاروائیاں کی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے عوامی نیشنل پارٹی شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہے ۔

متعلقہ عنوان :