پاناما لیکس پر کمیشن لازمی بننا چاہیے مگر اس میں فوج کا کردا ربھی شامل ہونا چاہئے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

بدھ 20 اپریل 2016 21:03

پاناما لیکس پر کمیشن لازمی بننا چاہیے مگر اس میں فوج کا کردا ربھی شامل ..

بدین (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) بدین میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق صوبائی ویز داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہاہے کہ پاناما لیکس پر کمیشن لازمی بننا چاہیے مگر اس میں فوج کا کردا ربھی شامل ہونا چاہئے ، پاکسان مین اس وقت پاناما لیکس سے اہم بحریا لیکس ہے ، بحریا ٹان میں وزیراعظم کے بیٹے کے نام پر کروڑوں روپے کی مالیت کا فلیٹ ہے اور بحریا ٹان میں چھ سو ارب روپے کی کرپشن ہے جس میں ملک ریاض اور آصف علی زرداری ففٹی ففٹی کے پاٹنر ہیں، انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف بلاول کا بیان ہوصلہ افزا ہے اور قادر پٹیل نے جو میرے خلاف بیان دیا ہے اس کا مجھے یقین تو نہیں ہے لیکن پھر بھی اس کا جواب عدالت میں دونوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والی کرپشن کے تمام تر معاملات کی انکوائری جنرل راحیل شریف کی نگرانی میں ہونی چاہیے۔