خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کے خلاف اشتہار چھپوانے والے ایم ڈی خیبر بنک پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش

بدھ 20 اپریل 2016 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کے خلاف اشتہار چھپوانے والے ایم ڈی خیبر بنک پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے اورکمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا،ذرائع کے مطابق ایم ڈی خیبربنک شمس القیوم نے وزیر اعلی کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کیسامنے بیان ریکارڈ کروایا۔

(جاری ہے)

صوبائی چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ڈپٹی فنانس سیکرٹری کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے۔ دوسرے مرحلے میں خیبر بنک کے برطرف ملازمین کا بیان قلمبند کیا جائیگا۔ صوبائی وزیرخزانہ مظفر سید بھی کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی چار وزراء اورایک سیکریٹری پر مشتمل ہے۔ معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی آج وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی

متعلقہ عنوان :