پشاور میں امریکی قونصل جنرل کی گورنر خیبر پختوا سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
ذیشان حیدر بدھ 20 اپریل 2016 21:00
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 اپریل۔2016ء) پشاورمیں متعین امریکہ کے قونصل جنرل مسٹرویلیم جے مارٹن اورقونصلیٹ میں اکنامک چیف مس کیتھرین ہاف مین نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کیساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت خطے کی صورتحال اورفاٹامیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ٹی ڈی پیزکی واپسی کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ قبائلی عوام نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن واستحکام کیلئے قربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ان کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور ان کی واپسی اور بحالی میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے۔گورنر نے ملاقات کے دوران ان اقدامات پر بھی روشنی ڈالی جو حکومت خاص طور پر فاٹا میں متاثرین کی باعزت واپسی و بحالی اور تعمیر نوسمیت دیرپابنیادوں پر امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے اٹھارہی ہے اور واضح کیا کہ فاٹا کے عوام کیلئے بہترمستقبل یقینی بنانے کے ضمن میں تمام تر اقدامات ان کی امنگوں کے مطابق اٹھائے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.