نئے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر میں اربوں روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سر اٹھانے لگا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 اپریل 2016 20:52

نئے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر میں اربوں روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل۔2016ء) نئے ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر میں اربوں روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سر اٹھانے لگا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور تک تعمیر کیے جانے والے ایل این جی ٹرمینل کے منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا اسکینڈل سر اٹھانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے منصوبے کیلئے کم قیمت کی بولی لگانے والی کمپنی کی بجائے زیادہ قیمت کی بولی لگانے والی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے بعد کم قیمت بولی لگانے والی کمپنی نے حکومت کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :