چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں پولیس کے بھائیوں کی جانیں گئیں، اس معاملے کو ایسے نہیں جانے دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی بدھ 20 اپریل 2016 20:42

چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں پولیس کے بھائیوں کی جانیں گئیں، اس معاملے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل۔2016ء) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن میں پولیس کے بھائیوں کی جانیں گئیں اسلیے اس معاملے کو ایسے نہیں جانے دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن مکمل ہونے کے بعد پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن میں پولیس کے بھائیوں کی جانیں گئیں اسلیے اس معاملے کو ایسے نہیں جانے دیں گے۔

چھوٹو سے حساس اداروں کی تحویل میں تفتیش ہوگی۔ تفتیش کی بنیاد پر مزید آگے بڑھیں گے۔ اس حوالے سے جب کام شروع ہوگا تو سب کو پتا چل جائے گا۔ ہم کامبنگ آپریشن کرینگے پورے ملک کو کلیئر کرینگے۔ پورے ملک میں جہاں بھی جانا پڑا جائیں گے۔ جہاں ہمیں محسوس ہوگا کہ ہماری مدد کی ضرورت ہے ہم وہاں ضرور جائینگے۔ جہاں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کوضرورت ہوگی وہاں ہم جائینگے۔

متعلقہ عنوان :