پاکستانی تاجر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ،ملکی معیشت بھی ترقی کرے گی‘ لاہور چیمبر

انفارمیشن ٹیکنالوجی کارکردگی کو بہتر اور پیداوار میں اضافہ کرتی ہے جس کی بدولت کاروباری گروپ ترقی کرتے ہیں

بدھ 20 اپریل 2016 20:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء ) تاجروں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا جیسے اہم اور موثر مارکیٹنگ ٹولز کے ذریعے اپنے کاروباروں کو وسعت دینی اور بیرونی دنیا سے مستحکم روابط قائم کرنے چاہئیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ ترقی کرنے کے لیے صحیح ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے لہذا تاجروں کو اس جانب خاص توجہ دینی اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ و سوشل میڈیا کی طاقت کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے ۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھائے کیونکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے لیے خاطر خواہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ملک کو ٹیکنالوجی کے سلسلے میں ترقی یافتہ ممالک پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے حالانکہ ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کاروبار کرنے کے طریقے تبدیل کردئیے ہیں اور اس کی بدولت اب کم وقت میں زیادہ کام کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت کمپنیوں کے لیے اپنے صارفین تک پہنچ بہت آسان ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کارکردگی کو بہتر اور پیداوار میں اضافہ کرتی ہے جس کی بدولت کاروباری گروپ ترقی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سلسلے میں پاکستان اُن ممالک سے بھی پیچھے ہے جو چند دہائیاں قبل پاکستان سے کہیں پیچھے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا صارفین تک رسائی کا بہترین ذریعہ بن چکے ہیں، تاجر ان ذرائع سے نہ صرف اپنی مصنوعات کے لیے زیادہ صارفین حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اْن سے براہِ راست رابطہ کرکے اپنے کاروبار کو کم وقت میں زیادہ وسعت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی تاجروں پر زور دیا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ان پہلوؤں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں جس سے ملکی معیشت بھی ترقی کریگی۔

متعلقہ عنوان :