دنیاپور، عدالت نے شیر خوار بچہ والد سے لے کر لے پالک ماں کے حوالے کر دیا

بدھ 20 اپریل 2016 20:31

دنیاپور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء)عدالت نے شیر خوار بچہ والد سے لے کر لے پالک ماں کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 28/W.Bتحصیل وہاڑی کی رہائشی ثریا بی بی نے اپنے شوہر زاہد محمود وغیرہ کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج دنیاپور کی عدالت میں ایک سالہ شیر خوار محمدحسنین کی برآمدگی کے لیے پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تین یوم قبل اس کے شوہر نے اسے گھر سے نکال دیااور بچے کو اس سے چھین لیا۔

بچے کے بغیر وہ زندہ نہ رہ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت کے حکم پر پولیس نے زاہد محمود خاوند پٹیشنر کو پیش عدالت کیاتو اس نے بتایا کہ میری بیوی نا چاقی کی وجہ سے میکے میں بیٹھی ہوئی ہے اس لیے نابالغ حسنین کو اس کا حقیقی والد نسیم احمد بھٹی سکنہ چک نمبر 343/W.Bلے گیا ہے جس پر عدالت نے نسیم احمد کو بچے سمیت طلب کیاتو زاہد محمودکے کونسل خواجہ بشیر حسین ایڈووکیٹ نے نسیم احمد کو عدالت میں پیش کیاتو اس نے بتایا کہ میں نے بچہ زاہد محمود کو دیا تھا ثریا کو نہ جانتا ہوں تاہم عدالت نے ایک سالہ شیر خوار حسنین کو باپ سے لے کر لے پالک ماں کے حوالے کر دیا۔