لیڈی ایچی سن ہسپتال میں نومولود بچے کو چوہے کے کاٹنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا‘ترجمان محکمہ صحت پنجاب

بدھ 20 اپریل 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء ) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ لیڈی ایچی سن ہسپتال کی نرسری میں نومولود بچے کو چوہے کے کاٹنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور اس حوالے سے شائع ہونیو الی خبرو ں میں کوئی صداقت نہیں -ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق لیڈی ایچی سن ہسپتال کے نرسری وارڈز میں Rat Repellant Devicesنصب ہیں جس کی وجہ سے چوہے وارڈ میں نہیں آسکتے-ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ روز میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے لیڈی ایچی سن ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کی تھی -ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ہسپتال میں نہ تو کوئی اس قسم کا واقعہ پیش آیا اور نہ ہی والدین کی جانب سے کسی قسم کا مظاہرہ کیا گیا -انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں کسی بچے کو چوہے کے کاٹنے کی خبر کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں -

متعلقہ عنوان :