Live Updates

عمران خان 24اپریل کو جو بھی لائحہ عمل دینگے پارٹی خواتین اس میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گی‘فوزیہ قصوری

حکمرانوں کے درباری جتنا مرضی جھوٹا پراپیگنڈا کر لیں اپنی سازشوں میں ناکام ہی رہیں گے‘نوشین حامد/مسرت چیمہ یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے مسرت چیمہ کی رہائشگاہ پر پارٹی اجلاس کا انعقاد،خواتین رہنماؤں کو ڈنر بھی دیا گیا

بدھ 20 اپریل 2016 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ پارٹی کے 20ویں یوم تاسیس کے موقع پر عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں معاشی و سماجی انصاف کی فراہمی اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جاری جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا جائیگا، پاکستانی قوم بیدار ہو چکی ہے اب حکمرانوں کو تاخیری حربوں کے ذریعے پانامہ لیکس کا معامل گول نہیں کرنے دیا جائے گا، عمران خان کی طرف سے 24اپریل کو جس بھی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا پارٹی کی خواتین اس میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی رہائشگاہ پر پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس اور یونٹی ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد ،فرح آغا ، سیمی ایزی،ملیحہ حسین،نیلم رشید ،صادقہ آپا،راحت آپا، ثمینہ مانو، نگہت محمود ،غزالہ رفیق ، وجہیہ اکرام ،شبانہ بلقیس ،شوانہ بشیر اور شہناز پروین سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب میں خواتین کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ فوزیہ قصوری نے کہا کہ تحریک انصاف غیر معمولی حالات میں اپنا 20واں یوم تاسیس منا رہی ہے کیونکہ اس میں دئیے جانے والے لائحہ عمل کے انتہائی دور رس نتائج مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی دستاویزات نے عمران خان کے بیس سال پرانے موقف کی تائید کر دی ہے کہ یہاں اقتدار میں آنے والوں کو صرف اپنے خاندانوں کا مفاد عزیز ہے اورغریب کو صرف ڈھال کے طو رپر استعمال کیا جاتا ہے ۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ عوام کو تعلیم ، صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کی بجائے 200ارب کے قرض سے میٹرو ٹرین کے منصوبے سے حکمرانوں کی ترجیحات واضح ہیں۔وزیر اعلیٰ لاہورکو پیرس بنانے کے دعوے کرتے ہیں لیکن عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 24اپریل کو جس بھی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے تحریک انصاف کی خواتین اس میں ہر اول دسے کا کردار ادا کریں گی ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آج پاکستان اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ۔ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں جبکہ عوام کو ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف خواتین کارکنان ہی نہیں بلکہ سول سوسائٹی سے وابستہ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تقریب میں شریک ہوگی ۔ حکمرانوں کے درباری جتنا مرضی جھوٹا پراپیگنڈا کر لیں وہ اپنی سازشوں میں ناکام ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواتین پر عزم ہیں اور قیادت 24اپریل کو جو بھی لائحہ عمل دے گی ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :