بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں محافظ پولیس اہلکاروں پر حملے کو ریاست کی رٹ کیلئے کھلا چیلنج قرار دیدیا

دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ،پولیو مہم جاری رہے گی ٗبیان وحشی درندے پاکستانی قوم کو مفلوج بنانا چاہتے ہیں ٗ ہم ان کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، ہمت نہیں ہاریں گے ٗآصفہ بھٹو زر داری

بدھ 20 اپریل 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں محافظ پولیس اہلکاروں پر حملے کو ریاست کی رٹ کیلئے کھلا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ،پولیو مہم جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں کراچی میں پولیو کی محافظ پولیس ٹیم پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف عوام، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔

پولیو کے خلاف مہم جاری رہے گی اور ہم دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔دوسری جانب پولیو کی سابق سفیر آصفہ بھٹو زرداری نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحشی درندے پاکستانی قوم کو مفلوج بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں، ہمت نہیں ہاریں گے