مہمند ایجنسی کے تحصیل پنڈیالی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی بدھ 20 اپریل 2016 19:58

مہمند ایجنسی کے تحصیل پنڈیالی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، سیکورٹی اہلکار ..

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل۔2016ء) مہمند ایجنسی کے تحصیل پنڈیالی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کے تحصیل پنڈیالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ لیویز ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ علاقے میں بارودی سرنگ پھٹ جانے کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی زد میں آکر سیکورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔