آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ا ٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات

علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اٹلی کی آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور علاقائی سکیورٹی کیلئے پاکستان کی تعریف

بدھ 20 اپریل 2016 18:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ا ٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل لاڈیو گرازیانو نے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل لاڈیو گرازیانو نے بدھ کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

ملاقات کے دور ان علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر غور لائے گئے ۔اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور علاقائی سکیورٹی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔