اے سی قصورنے چھاپہ مار کر جعلی دودھ اور مشروبات تیار کرنیوالی 2فیکٹریاں سیل کر دی گئی

بدھ 20 اپریل 2016 18:43

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) اے سی قصورنے چھاپہ مار کر جعلی دودھ اور مشروبات تیار کرنیوالی 2فیکٹریاں سیل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرقصورشاہ رخ خان نیازی نے فوڈ انسپکٹر رانا عبداﷲ کے ہمراہ کیمیکل ڈال کر جعلی دودھ تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارکر11ہزار 2 سولیٹر مضرصحت دودھ تلف کردیا جبکہ مصطفی آباد میں بھی ایک جعلی مشروبات تیارکرنیوالی فیکٹری کو بھی سیل کردیا۔اے سی قصور نے اس موقع پر کہا کہ ناقص ومضرصحت مشروبات تیار کرنامنشیات فروشی سے بھی بڑا جرم ہے۔ ایسے افرادکسی معافی کے مستحق نہیں انکے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔