قبائل نے ملکی بقاء اور استحکام کے لئے اپنا سب کچھ قر با ن کیا ہمیں ان قر با نیو ں کا ازالہ کر نا ہے ۔گورنر خیبرپختونخوا

متاثرین کی واپسی کو باعزت اور بحالی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اقبال ظفر جھگڑا

بدھ 20 اپریل 2016 18:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) گورنر خیبرپختونخوا اقبالظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ بہادر قبائل نے ملکی امن و استحکا کی خاطر اپنے گھر بار کی قربانی دے دی لیکن اب وقت آ چکا ہے کہ ان کے دکھوں اور تکالیف کا ازالہ کیا جائے ۔ متاثرین کی واپسی کو باعزت اور بحالی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔ متاثرین کی بحالی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی متاثرین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ضرب غضب آپریشن سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی واپسی کے موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ بہادر قبائل نے ملکی بقاء اور استحکام کے لئے اپنا سب کچھ چھوڑ کر چلے آئے اور ایک قربانی کی مثال قائم کی اور اب ان کی قربانی کا ازالہ کرنا ہے ان کی واپسی کے موقع پر ہر ممکن تعاون کریں گے ان کو باعزت طور پر اپنے اپنے علاقوں میں بھیجیں گے ان کو درپیش تمام مسائل کو جلد از جلد حل کئے جائیں گے متاثرین کی بحالی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی یاد رہے کہ کرم ایجنسی اور شمالی وزیرستا کے متاثرین کی واپسی کا عمل بدھ کے روز سے شروع ہوا ہے جبکہ اورکزئی ایجنسی کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل کل سے شروع ہو گا کرم ایجنسی کے 12 ہزار اور شمالی وزیرستان کے 22 ہزار خاندان اپنے گھروں کو واپس جائیں گے جبکہ اورکزئی ایجنسی کے 15 ہزار 553 خاندان اپنے علاقوں کو جائیں گے حکومت کے مطابق 49 ہزار 553 متاثرہ خاندانوں کی واپسی جون کے آخر تک مکمل ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

واپسی کے مرحلے میں خواتین کی سہولت کے لئے الگ کاؤنٹر بھی لگائے گئے ہیں حکومت کی طرف سے متاثرین کو امدادی رقوم کی مد میں 35 ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے ۔ 10 ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں جبکہ 6 ماہ کا اضافی فوڈ پیکج بھی دیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :