تیسری ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی ویمن جُو۔ جتسُو چمپئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی
ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 اپریل 2016 18:04
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20اپریل۔2016ء) :تیسری ہائر ایجوکیشن کمیشن انٹر یونیورسٹی ویمن جُو۔جتسُو (کراٹے) چیمپئن شپ2015-16 ء میں پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 170پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی 80پوائنٹس اور ایمپریل کالج آف بزنس سٹڈیز لاہور 59پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہے ۔
دو روز جاری رہنے والی چیمپن شپ کی اختتامی تقریب کا انعقادپنجاب یونیورسٹی کے نیو جمنیزیم میں کیا گیا جس میں پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، ڈائریکٹر سپورٹس مسز شمسہ ہاشمی، صدر جُو ۔جتسُو فیڈریشن پاکستان خلیل احمد خان ، آفیشلزاور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اپنے خطاب میں ڈاکٹر شازیہ نے کہا کہ سہولیات کا فقدان ہونے کے باوجود خواتین کا سپورٹس کے میدانوں میں اپنا ہنر دکھانا نہ صرف والدین، اساتذہ اور کوچز بلکہ قوم کیلئے بھی باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ابھی شروعات ہے ہماری خواتین کو مزید محنت کرکے مستقبل میں دنیا بھر میں اپنا مقام بنانا ہے۔ انہوں نے کامیابی پانے والی کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی ۔ چیمپئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی کراچی،ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور ایمپریل کالج آف بزنس سٹڈیز سے سات ٹیموں نے حصہ لیا۔بعد ازاں ڈاکٹر شازیہ قریشی نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.