دہشتگردوں کو پاکستان کو کمزور بنانے کی اجازت دی جائے گی، پولیس پر حملوں جیسے واقعات اس بات کا عکاس ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر بلاامتیاز عمل ہونا چاہیے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں پولیس پر حملے پر مذمتی بیان

بدھ 20 اپریل 2016 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو پاکستان کو کمزور بنانے کی اجازت دی جائے گی،ایسے حملے اس بات کا عکاس ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر بلاامتیاز عمل ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے ایسے حملے ریاست کیلئے کھلا چیلنج ہے، دہشتگردوں کو پاکستان کو کمزور بنانے کی اجازت دی جائے گی،ایسے حملے اس بات کا اعکاس ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر بلاامتیاز عمل ہونا چاہیے۔