Live Updates

عمران خان کی پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت ، ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ

بدھ 20 اپریل 2016 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کی جائیں،وفاقی و صوبائی حکومت پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کڑی سزا دے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :