پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی،پولیو رضاکاروں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے گی،قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خلاف مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرکی میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 اپریل 2016 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی،پولیو رضاکاروں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے گی،قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خلاف مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔وہ بدھ کو یہاں اورنگی ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

(جاری ہے)

پولیو کی ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،پولیس اور رینجرز مل کر تحقیقات کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ واقعے کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو بتائیں،انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ کرانے اور کرنے والے پکڑے جائیں گے،اس قسم کا واقعہ دوبارہ نہ ہو اس کیلئے حفاظتی اقدامات کریں گے،حملہ آوروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی پولیو رضاکاروں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مسلسل جدوجہد کی ہے، شرپسند عناصر ایسے سینکڑوں منصوبے بنا چکے ہیں، سکیورٹی ادارے بہت سے واقعات و منصوبوں کو ہونے سے قبل ہی ناکام بنادیتے ہیں

متعلقہ عنوان :