خطے کے ممالک کو دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے تعاون مضبوط کرنا ہو گا، دہشتگردی سے جامع انداز میں نمٹنے کیلئے تعاون ضروری ہے، افغانستان کے مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے

مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات میں بات چیت

بدھ 20 اپریل 2016 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرخان جنجوعہ نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک کو دیرینہ تنازعات حل کرنے کیلئے تعاون مضبوط کرنا ہو گا، دہشت گردی سے جامع انداز میں نمٹنے کیلئے علاقائی تعاون بے حد ضروری ہے، افغان مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

وہ بدھ کو برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرنکولس کارٹر سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغانستان میں دیرپا امن اور علاقائی استحکام کیلئے مل کرکام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ مشیر قومی سلامتی امور نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں سے جنرل سرنکولس کارٹر کو آگاہ کیا، برطانوی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان، پاکستانی عوام اور فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں بہت اہم ہیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے کہا کہ علاقائی ممالک کو دیرینہ تنازعات حل کرنے کیلئے تعاون مضبوط کرنا ہو گا، دہشت گردی سے جامع انداز میں نمٹنے کیلئے علاقائی تعاون بے حد ضروری ہے، افغان مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :