وفاقی وزیر داخلہ کا کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کا نوٹس ، واقعے کی رپورٹ طلب ، ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

بدھ 20 اپریل 2016 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سات پولیس اہلکاروں کی شہادت کا نوٹس لے لیا۔وزیرداخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :