بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے،پوری قوم دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے متحد ہے، آخری دہشتگردکے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کراچی میں پولیس حملے پر مذمتی بیان

بدھ 20 اپریل 2016 17:48

اسلام آباد(بارتازہ ترین۔20 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کبھی کمزور نہیں کرسکتے،پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے متحد کھڑی ہے،ملک سے آخری دہشت گردکے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کراچی میں پولیس اہلکار وں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی،وزیراطلاعات نے شہید پولیس اہلکاروں کے غم زدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتی،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہریوں کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بہادر فورسز ہمارے بہترکل کے لئے اپنا آج قربان کررہی ہیں،دہشت گردی کے خلاف قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔