پیپلزپارٹی سندھ رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلام آباد روانہ،بلاول بھٹو سے ملاقات کرینگے

بدھ 20 اپریل 2016 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے طلب کرنے پر پیپلزپارٹی سندھ رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی کے ارکان نثار کھوڑو ، مولا بخش چانڈیو ، مراد علی شاہ ، نفیسہ شاہ ، راشد ربانی وزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد رانہ ہوئے ہیں ۔ارکان اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں پارٹی کی تنظیم نو ، نئی ممبر شپ کا طریقہ کار اور ضلعی سطحوں پر ورکرز اجلاس کے انعقاد کے معاملات زیر غور آئیں گے