حبس بیجا کیس ،لاہور ہائیکورٹ کا بھٹہ مزدور وں کے 29 افراد کو بازیاب کرواکر رہا کرنے کا حکم

بدھ 20 اپریل 2016 17:25

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مزدور وں کے حبس بیجا کیس میں 12 بچوں سمیت 29 افراد کو بازیاب کرواکر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار نعیم نے درخواست گزار تسلیم بی بی حبس بیجا کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ انہیں سرکاری ریٹ پر اینٹیں تیار کرنے کی اجرت نہیں دی جاتی اور بھٹہ مالک نے زبر دستی مزدوروں سے مشقت کرارہا ہے اور گذ شتہ سال سے 29 مزدوروں کو حبس بیجا میں رکھا ہوا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ بھٹہ مالک کی قید میں مزدوروں کو بازیاب کراکے رہا کرنے کا حکم دے ۔

سماعت کے دوران بھٹہ مالک انور جٹ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بھٹہ مزدوروں نے چار لاکھ کی ایڈوانس رقم لی ہے جبکہ انہیں معاہدے کے تحت اجرت بھی دی جاتی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سُننے کے بعد بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کررہا کرنے کا حکم دے دیا،جن میں دس مرد ،سات خواتین اور بارہ بچے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :