پنجاب بھر میں613ٹریفک حادثات،7ا فراد جاں بحق،723زخمی

بدھ 20 اپریل 2016 17:25

لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) پنجاب بھر میں613ٹریفک حادثات میں07ا فراد جاں بحق جبکہ723زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ219افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران7فراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 269 ڈرائیورز،25کم عمرڈرائیور،330مسافراور124پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ143ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت149 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد66حادثات میں77متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان37 حادثات میں44متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل723متاثرین میں 566مرد اور157خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں116افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور427افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 180زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں478موٹر سائیکلز،82آٹو رکشے،75موٹر کاریں،45مسافربسیں،23ٹرک اور69دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :