وزیر اعلیٰ پنجاب کی کراچی میں انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت
پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس، دہشت گردی کیخلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا،شہبازشریف
بدھ 20 اپریل 2016 17:23
لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعلی نے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ قوم کے بچوں کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کی حفاظت کی ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل افسوس ہے اور دہشت گردی کی کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.