ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا تمام ریکارڑ کمپوٹرائز کرنے کا فیصلہ

بدھ 20 اپریل 2016 17:18

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا تمام ریکارڑ کمپوٹرائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بار کے صدر سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اسلام آباد بار کا ریکارڑ آج بھی کمپوٹرائز نہیں ہے جسے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور وکلاء کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اس نظام کو کمپوٹرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔صدر بار کے مطابق تمام وکلاء کا ڈیٹا اور دیگر تقریبات کی معلومات بھی اسی نظام کے تحت آئن دی جائیں گی۔