عمان میں غیر ملکیوں کی تعداد دو ملین تک جا پہنچی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اپریل 2016 17:09

عمان میں غیر ملکیوں کی تعداد دو ملین تک جا پہنچی

عمان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اپریل 2016ء): عمان میں مقیم غیر ملکی افراد کی تعداد 2 ملین تک جا پہنچی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعدادوشمار اور معلومات کے قومی مرکز کے مطابق عمان میں غیر ملکیوں کی تعداد 20 لاکھ، 4 ہزار 8 سو 20 ہے۔ علاوہ ازیں اس میں سے سلطنت میں غیر ملکیوں کی افرادی وقت کی مجموعی تعداد رواں برس مارچ کے آخر تک 17 لاکھ 47 ہزار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس کے آخر تک عمان کے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے عمانی باشندوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 6 سو بیس جبکہ غیر ملکیوں کی تعداد 16 لاکھ 97 ہزار 6 سو اکہتر ہو جائے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر میں محض 12.35 فیصد عمانی کام کرتے ہیں۔ جبکہ باقی تمام ملازمین غیر ملکی ہیں قومی مرکز کے مطابق رواں برس فروری اور مارچ کے دوران عمان میں غیر ملکیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سلطنت میں غیر ملکیوں کی تعداد عمان کی آبادی کا 45 فیصد ہو گئی ہے۔