شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر نظریہ پاکستان کونسل کے تحت تقریب (کل) ہو گی

بدھ 20 اپریل 2016 17:09

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی 78ویں برسی کے موقع پر ان کی شاعری، فکر و فلسفہ اور قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے تحت (کل) جمعرات کو ایک خصوصی تقریب سہ پہر 4 بجے ایوان قائد فاطمہ جناح پارک میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی کریں گے جبکہ ماہرین اقبالیات ڈاکٹر طالب حسین سیال ”اسلامی تمدن کی روح فکر اقبال کی روشنی میں“ اور معروف اقبال شناس پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر ”علامہ اقبال کا تصور اسلامی جمہوریت“ کے موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :