سعودی شہری کا بیوی کو گریجویشن پر بھیڑکا تحفہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اپریل 2016 17:03

سعودی شہری کا بیوی کو گریجویشن پر بھیڑکا تحفہ

جدہ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2016ء)سعودی شہری کا بیوی کو گریجویشن پر سجائی گئی بھیڑکا تحفہ‘سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک بھیڑکی تصویر نے دھوم مچارکھی ہے جوایک سعودی شہری سجا سنوار کر اپنی بیوی کو یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرنے پر تحفے کے طور پر پیش کی -بھیڑکے گردرنگ برنے ربن اور پھول لپیٹے گئے ہیں-سعودی خاتون نے اپنے شوہرکے انوکھے تحفے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس نے اس وقت حیران کردیا جب وہ میرے لیے ایک بھیڑتحفے کے طور پر لیکر آیا جسے اس نے خود بڑی محنت سے سجایا سنورا تھا-شہریوں کی بڑی تعداد نے اسے پسند کیا ہے اور کہا کہ یہ انتہائی رومانوی ہے-تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ جوڑا سعودی عرب میں کہاں مقیم ہے-