راولپنڈی میں قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم لاہور سے گرفتار

بدھ 20 اپریل 2016 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء ) راولپنڈی میں قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس نے چوہنگ کے علاقہ شیر شاہ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران کالے خاں نامی شخص کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ کالے خاں راولپنڈی میں قتل کے مقدمے میں پولیس کے مطلوب ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کالے خاں نے 2007میں امجد نامی شخص کو راولپنڈی میں قتل کیا تھا اور ملزم گزشتہ 9سال سے شیرشاہ کالونی میں رہائش پذیر تھا ۔