نارا کینال ٹھیکہ ،سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی کو کل طلب کرلیا

بدھ 20 اپریل 2016 16:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء)سندھ ہا ئی کوٹ نے ناراکینال ٹھیکے سے متعلق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ آبپاشی کوکل (جمعرات) طلب کرلیا ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں نارا کینال کے 9ارب روپے کے ٹھیکے سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گذار غلام حسین نے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے دیا گیا ٹھیکہ غیر قانونی ہے اسے منسوخ کیا جائے ۔بین الاقوامی کنٹریکٹ کا اشتہار صرف ایک اخبار میں دیا گیا ۔درخواست گذار نے کہا کہ 9ارب روپے کا ٹھیکہ غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنی کو دیا گیا ہے ۔چیف جسٹس سندھ ہا ئی کورٹ نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی کو جمعرات کو طلب کرلیا ہے ۔