سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری کا اجلاس کل ہو گا

بدھ 20 اپریل 2016 16:35

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اپریل۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری کا اجلاس کل جمعرات کو سینیٹر سلیم ایچ مانڈووالا کی زیرصدارت ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بجلی کے شعبہ میں گردش قرضہ سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کو فنانس ڈویژن کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔ اجلاس میں نجکاری کمیشن کے حکام ملک میں نجکاری کے عمل کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :