حکومت نے میٹرو بس پر بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے ”فری سفری سہولت“ سے معذرت کر لی

دیگر جنرل بسوں پر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی پہلے ہی رعایتی ٹکٹس کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

بدھ 20 اپریل 2016 16:24

حکومت نے میٹرو بس پر بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے ”فری سفری سہولت“ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی و رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر کی طرف سے صوبائی وزارت ٹرانسپورٹ پنجاب کو بھیجے گئے ایک مراسلہ کے جواب میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ میٹرو بس میں سفر کرنے والے بزرگوں اور خصوصی افراد کو سفر کی ”فری سہولت“ فراہم نہیں کی جا سکتی تاہم لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی دیگر جنرل بسوں پر رعایتی ٹکٹ فراہم کر رہی ہے علاوہ ازیں تیس مارچ2016 سے خصوصی افراد اور بزرگ شہریوں سے مفت سفری کارڈ کیلئے درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزارت ٹرانسپورٹ پنجاب کی طرف سے پیش کئے گئے جواب کے مطابق میٹرو بس کا سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 20 روپے ہے جو پہلے ہی انتہائی کم ہے لہذا اس پر کسی بھی مسافر کو کوئی خصوصی یا فری سفری سہولت فراہم نہیں کی جا سکتی،حکومت کی طرف سے 7اپریل تک کے اعدادوشمار کے مطابق اب تکپانچہزار سے زائد سینئر سٹیزن جنرل بسوں پر رعایتی و فری سفر کیلئے درخواستیں دے چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :