متاثرہ کسانوں کی امداد،بھارت سے غیر قانونی درآمد سے متعلق قراردادیں”پنجاب اسمبلی“ پہنچ گئیں

بدھ 20 اپریل 2016 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) رکن صوبائی اسمبلی اوررہنما پاکستان تحریک انصاف محمد شعیب صدیقی اور رکن اسمبلی محمد سبطین خان کی طرف سے دو مختلف قرار دادوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ہزاروں ایکٹر مکئی،گندم اور چارے کی فصل میں ہونے والے بھاری نقصان کے متاثرہ کسانوں ،کاشتکاروں کیلئے بڑے حکومتی امدادی پیکچ کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے جبکہ پاکستان میں غیر قانونی درآمد(سمگلنگ) اور فروخت کو سختی سے روکا جائے،اسمبلی میں جمع قرار دادوں کو پنجاب اسمبلی میں باقاعدہ کارروائی کا حصہ آئندہ اجلاس میں بنایا جائے گا جو مئی کے دوسرے ہفتے متوقع ہے

متعلقہ عنوان :