ذکیہ شاہنواز4صوبائی وزارتوں کے ”قلمدان“ سنبھا ل کر ریکارڈ قائم کر دیا

بدھ 20 اپریل 2016 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء)ویسے تو پاکستان مسلم لیگ ن میں کئی سینئر خواتین نے پنجاب کی سیاست میں ایک ساتھ دو دو اور تین تین وزارتوں کا مزہ چکھا تاہم انتہائی شگفتہ مزاج اور دھیمے لہجے کی تعلیم یافتہ سینئر لیگی رہنما بیگم زکیہ شاہنواز اس وقت چار صوبائی وزارتوں کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا خصوصی اعتماد حاصل کرنے والی بیگم زکیہ شاہنواز اس وقتصوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن،، صوبائی وزیربہبود آبادی و ترقی خواتین،صوبائی وزیرماحولیات اور صوبائی وزیرثقافت اور امور نوجواناں بھی ہیں۔