صحت کے شعبے میں تعاون سے یو ایس ایڈ کے مشکور ہیں ، حکومت

بدھ 20 اپریل 2016 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) حکومتی وزراء نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صحت کے شعبے میں درست افراد کو درست جگہ تعینات کیا ،یو ایس ایڈ کے تعاون کے شکرگزار ہیں جن کے تعاون سے ہیلتھ پلاننگ سسٹم کا قیام ممکن ہوا،دوسرے شعبوں مین اسی طرح کے ڈیش بورڈزکے لیے اقدامات کرینگے،ہیلتھ ڈیش بورڈ سے صحت کے حوالے سے حقیقی اعدادو شمار کا تعین ہو سکے گا،مانیٹرنگ سے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کر سکیں گے،منصوبہ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے اطلاعات کا تجزیاتی یونٹ قائم کر دیا ہے جو قابل اعتماد معلومات فراہم کرے گا،ویکسین ٹریکنگ کا سسٹم بنا لیاہے جو 86 ڈسٹرکٹ میں کام کر رہا ہے،معاشرے کے نادر طبقے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کے صحت پروگرام پر کام جاری ہے،صوبائی محکمہ صحت کے درمیان رابطوں کے لیے آن لائن انفارمیشن ڈیش بورڈ بنا دیا گیا ہے،یونٹ کو بیماریوں کی روک تھام کے پروگرام سے منسلک کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ہیلتھ پلاننگ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ہیلتھ ڈیش بورڈ سے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور صحت سے متعلق ڈیٹا کو مانیٹر کیا جاسکے گاجس سے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

جبکہ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کو مستحکم بنانے کے لیے اطلاعات کا تجزیاتی یونٹ قائم کر دیا ہے،یونٹ سے قابل اعتماد معلومات بروقت فراہم کریگا،جبکہ صوبائی محکمہ صحت کے درمیان رابطوں کے لیے آن لائن انفارمیشن ڈیش بورڈ بنادیاگیا ہے جو صوبوں کے صحت کے طلاعات کے نظام میں ملایا گیا ہے،جو بیماریوں کی روک تھام کے پروگرام سے منسلک کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ یو ایس ایڈ بلوچستان میں بھی صحت کے شعبے میں معاونت فراہم کرے گا،یونٹ زچہ بچہ کی صحت،پیپا ٹائٹس کے پروگرام سے بھی منسلک ہے،اطلاعات کا یہ یونٹ دوسرے صحت کے پروگراموں سے بھی منسلک ہے جبکہ ویب سائٹ سے بنیادی ڈیٹا بغیر لاگ آن کے لیا جا سکتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وفاق تمام صوبوں کو ساتھ لے کے چلے گا۔

متعلقہ عنوان :