بہاریہ مکئی کی فصل کو جڑی بوٹیوں سے مکمل طورپر پاک رکھیں تاکہ مکئی کی فی ایکڑزیادہ پیداوارکے حصول کو ممکن بنایا جاسکے،زرعی ماہرین

بدھ 20 اپریل 2016 16:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) محمد رفیق ڈوگر ماہر مکئی ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ بہاریہ مکئی کی فصل کو جڑی بوٹیوں سے مکمل طورپر پاک رکھیں تاکہ مکئی کی فی ایکڑزیادہ پیداوارکے حصول کو ممکن بنایا جاسکے ۔ جڑی بوٹیاں روشنی ، خوراک اور پانی کے حصول میں فصل کا مقابلہ کرتی ہیں ۔

علاوہ ازیں جڑی بوٹیاں بہت سے کیڑوں اور بیماریوں کے میزبان پودوں کے طورپر بھی کام کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اندازے کے مطابق جڑی بوٹیوں کی وجہ سے پیداوار میں 20سے 40فیصد تک کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ کھیلیوں اور وٹوں پر کاشتہ فصل سے جڑی بوٹیوں کو بآسانی تلف کیا جاسکتا ہے۔ کاشت کار مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی میں استعمال ہونے والی کیمیائی زہروں کے انتخاب کے لیے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ سے مشاورت کریں۔ ڈریل یا پلانٹر کے ساتھ کاشتہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے ٹریکٹر کے ذریعے گوڈی کرکے ان کو تلف کریں اور آخری گوڈی کے بعد پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائیں۔ جڑی بوٹیاں بہاریہ مکئی کی فصل میں فی ایکڑ کمی کا سبب بننے والی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :