حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینک ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

بدھ 20 اپریل 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء)بینکوں کی مخصوص برانچز ہفتے اور اتوار کو بھی صبح دس سے دوپہر اڑھائی بجے تک کھلی رہیں گی ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مختلف بینکوں کو احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

حج درخواستیں وصول کرنے کے لئے سٹیٹ بنک ا?ف پاکستان نے مخصوص بنکوں کو اپنی مخصوص برانچز ہفتے اور اتوار کو کھلی رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیل کے مطابق حبیب بنک، یونائیٹڈ بنک، نیشنل بنک، ایم سی بی بنک، الائیڈ بنک، بنک آف پنجاب، الفلاح بنک اور میزان بنک انتظامیہ کو اپنی مخصوص برانچیں ہفتے اور اتوار کے روز بھی کھلی رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔مخصوص برانچز حج درخواستوں کی وصولی کے لئے صبح دس بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک کھلی رہیں گی۔