پانامہ لیکس تحقیقات ،حکومت کااپوزیشن سے رابطہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے خورشید شاہ کو فون کر کے مشاورت کی

بدھ 20 اپریل 2016 16:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے انکشافات پر تحقیقات کا معاملہ حکومت نے رابطوں میں تیزی کردی ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ٹیلی فون کرکے مشاورت کی ۔ اعتزاز احسن کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملاقات کی بجائے ٹیلی فون پر بات ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں پانامہ لیکس کے انکشافات پر تحقیقات کے معاملے پر حکومت نے حزب اختلاف سے رابطہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو فون کرکے پانامہ لیکس پر مشاورت کی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کا موقف لیا، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اپوزیشن کے مشترکہ موقف سے آگاہ کردیا ہے اسحاق ڈار نے اپوزیشن کا موقف جاننے کیلئے فون کیا تھا ہم چاہتے ہیں کہ حکومت کے عدالتی کمیشن کے قیام کیلئے جلد از جلد چیف جسٹس کو خط لکھے اور تمام صورتحال سے آگاہ کریں اگر چیف جسٹس کمیشن کے قیام کیلئے انکار کردیں تو ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں جو معاملات کو حل کرکے حقائق سے قوم کو آگاہ کرے حکومت کو بتایا گیا ہے کہ اپنے طور پر مشاورت کرکے جلد اپوزیشن کو آگاہ کریں ہم حکومت کے فیصلے کے منتظر ہیں وزیر خزانہ نے میرے کراچی والے بیان پر کنفیوژ تھے جسے میں نے دور کردیا ہے