حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت کے خواہشمند زائرین سے درخواستیں طلب

بدھ 20 اپریل 2016 15:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) وزارت مذہبی امور نے حضرت مجدد الف ثانی کے عرس میں شرکت کے خواہشمند زائرین سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ،پاکستانی زائرین 5مئی تک اپنی درخواستیں وزارت مذہبی امور کے ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے دے سکتے ہیں ،23مئی کو عرس میں شرکت کرنے والے 200زائرین کے نام قرعہ اندازی کے زریعے نکالے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق حضرت مجدد الف ثانی کا سالانہ عرس24نومبر سے 01دسمبر تک بھارت کے شہر سرہند میں ہورہا ہے عرس میں شرکت کے خواہشمندوزارت مذہبی امور کی ویب سائیٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرکے5مئی تک جمع کرائیں جس کے بعد23مئی کو دن11بجے وزارت مذہبی امور کے دفتر میں 200زائرین کا انتخاب قرعہ اندازی کے زریعے کیا جائے گا۔